جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نیب نے راناثنااللہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کردی اور اثاثوں کی ملکیت کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نیب نےبھی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کردی اور اثاثوں کی فہرست ڈپٹی کمشنرکوبھیجتے ہوئے ملکیت کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریونیو سے رانا ثنا کے اثاثوں کی تفصیل طلب کرلیں ہیں۔

نیب نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے 9 اثاثوں کی تفصیل مانگی ہے ، اثاثوں میں سمن آبادمیں 12مرلے اور 5 مرلے کےگھر، زرعی اراضی ، حسین آباد میں 4 کنال، وکلا کالونی میں20 مرلے کا پلاٹ شامل ہیں۔

نیب نے سٹی ہاؤسنگ کالونی سمندری روڈ میں5کنال اراضی، ضلع کچہری میں چیمبر، بٹالہ کالونی میں کمرشل جائیداد،گلیکسی ٹاور کی ملکیتی ریکارڈ طلب کیا ہے۔

محکمہ ریونیونےتمام اثاثوں کی چھان بین کرکے رپورٹ تیارکر لی ہے، رپورٹ کے مطابق راناثنا اللہ کے سمن آباد کےگھروں کا ریکارڈ محکمہ یو آر او کے پاس ہے، ضلع کچہری میں چیمبر نمبر117کا ریکارڈ سول ناظر، بار انتظامیہ کے پاس ہے جبکہ وکلا کالونی میں راناثنا اللہ کےگھر کا ریکارڈ تحصیل صدر کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں :  منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع

یاد رہے  اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد یکم جولائی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو روک کر اُس میں سے 15 کلو ہیروئن برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 21 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی، برآمد منشیات میں 15 کلو ہیروئن بھی شامل ہے، اے این ایف اہلکاروں کے روکنے پر رانا ثنا اللہ اور اُن کے محافظوں نے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

اے این ایف ذرایع کے مطابق گرفتار اسمگلر نے دوران تفتیش رانا ثنا اللہ کا منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا انکشاف کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں