منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

بے نامی چیکس کا معاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف بے نامی چیک کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان کے خلاف بےنامی چیک پرانکوائری ، پی ٹی وی یونین کےجنرل سیکرٹری کو انکوائری کےلیےطلب کرلیاگیا۔

ایم ڈی پی ٹی ارشدخان نےازخوداپنی تنخواہ22 لاکھ روپے ماہانہ مقررکی اور  انہوں نے دو بے نامی چیکس کے ذریعے 31 ، 17 لاکھ روپے رقم کی ادائیگی بھی کی۔ نیب نے اس ضمن میں انہیں متعلقہ ریکارڈ اور شواہد پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: رقم کی منتقلی ، وزیر اطلاعات کا ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

یاد رہے ارشدخان نےقائم مقام ایم ڈی کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنی تنخواہ خود مقرر کی اور اُس کی بورڈ سے کوئی منظوری نہیں لی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ ماہ ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان کے خلاف رقم کی منتقلی کے معاملات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹس سے رقم کی بڑے پیمانے پر منتقلی کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ورکرز یونین کی شکایت پر ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

اس ضمن میں فوادچوہدری نے آئی جی پولیس اسلام آباد کوخط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ معاملہ کرمنل کیس بن چکا ہے، معاملےکی میرٹ پر تحقیقات کے بعد رپورٹ دی جائے۔ یاد رہےنومبر 2018  میں ارشدخان کو قائم مقام  ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں