تازہ ترین

چیئرمین نیب کی نواز شریف ‌اور شہباز شریف کیخلاف نئی انکوئری کی منظوری

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف نئی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی جبکہ شہبازشریف کیخلاف پرانا کیس ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نئی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ، نوازشریف کے خلاف رائیونڈ سڑک تعمیر کیس میں انکوائری کی منظوری دی۔

نیب اجلاس میں شہبازشریف اور سرتاج عزیز کے خلاف بھی نئی انکوائری جبکہ سابق ڈی آئی جی رانا اقبال اور ایم پی اے مہر حامد کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔

اجلاس میں سی ای او میسرز ای آر پی ایل ارشد وحید اور دیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس منظور کرلیا گیا۔

ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف اور احد چیمہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب میونسپل ڈیولپمنٹ کمپنی اور گوجرانوالہ ڈبلیو ایم سی کی انکوائری بھی بند کردی گئی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا تھا اور کہا تھا نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں عدالت نے نوازشریف کو پیش ہوکرتوشہ خانہ ریفرنس کاجواب دینے کے لیے17اگست تک آخری مہلت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -