پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نیب نے آشیانہ کیس میں بھی شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو نے آشیانہ اسکینڈل کیس میں بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

نیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نیب مقدمات میں ضمانت کا معیار مقرر کر چکی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی معیار کے بر عکس فیصلہ دیا، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کیس میں مرکزی ملزمان ہیں جنھیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : شہبازشریف نے نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

نیب نے استدعا کی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے۔

خیال رہے کہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیشی ہوئی، شہباز شریف سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : نواز شریف کا آج کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان

اپوزیشن لیڈر نے بیان ریکارڈ کرا دیا، نواز شریف کا بیان بھی آج ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں