بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیب کے نام سے جعلی فون کالز کا ڈرامہ بے نقاب، وضاحت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کے نام پر ملزمان کو جعلی فون کالز کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی وضاحت بھی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ترجمان نے بتایا کہ ’رضوان نامی شخص خود کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ذاتی سیکریٹری ظاہر کر کے ملزمان سےبات کرتا ہے‘۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رضوان نامی شخص سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے، جعلی فون کالز کرنے کا مقصد قومی احتساب بیورو کو بدنام کرنا ہے‘۔

اعلامیے کے مطابق کالز کا مقصدچیئرمین نیب کے دفترکو تنقید کا ہدف بنانا ہے کیونکہ رضوان نامی شخص چیئرمین نیب کا پرائیویٹ سیکریٹری نہیں ہے۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے زیادہ تر فون کالز ایل این جی ٹرمینل ریفرنس میں نامزد ملزمان کی کی گئیں، ایسی جعلی کالز کی نیب سختی سے مذمت کرتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی واضح ہدایات ہیں کہ ملزم یاگواہ سےفون پر بات نہ کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں