اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

بیس سال بعد چوہدری برادران کے خلاف تمام نیب کیسز بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ ادارے نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت ڈی جی نیب شہزاد سلیم رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

دوران سماعت عدالتی حکم پر ڈی جی نیب نے رپورٹ پیش کی، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کردی ہے، جس پر عدالت عالیہ نے درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔

واضح رہے کہ چوہدری برادران نے اثاثہ جات کیس کی انکوائری کےخلاف درخواست دائر کی تھی، رخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کو بیس سال پہلےبند کی گئی انکوائری پھر کھولنےکا اختیار نہیں ہے۔

نیب لاہور اس سے قبل چوہدری برادران کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں اور بینک نادہندگی کی تحقیقات بھی بند کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں