جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نیب نے احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی اور انکواثری بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے احد خان چیمہ اور ندیم ضیا سمیت دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق احتساب عدالت سے رجوع کیا اور آگاہ کیا کہ لاہور بیورو نے احد خان چیمہ سمیت دیگر کیخلاف انکوائری بند کردی ہے۔

نیب کے مطابق ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی منظوری دی ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کرنے کا حکم دے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے وکلا کو 11 ستمبر کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے 21 فروری 2018 کو احد چیمہ کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں