اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیب اب فَیس کو نہیں کیس کو دیکھتا ہے: چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے آغا سراج درانی کے کیس کے تناظر میں کہا ہے کہ نیب اب فَیس (چہرے) کو نہیں بلکہ کیس کو دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے واضح کر دیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اب اس بات کو نہیں دیکھا جائے گا کہ کون کتنا اہم ہے اور کتنے بڑے عہدے پر فائز ہے۔

[bs-quote quote=”پاکستان سے فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جاوید اقبال”][/bs-quote]

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، اب کسی کے فَیس کو نہیں بلکہ کیس کو دیکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا مزید کہا کہ اربوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے بد عنوانوں کو ملک واپس لانے کے لیے ادارہ سنجیدہ ہے، پاکستان سے فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر فرائض انجام دیے جا رہے ہیں، سب نے مل کر نیب کو ملک کا معتبر ادارہ بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آغا سراج درانی کے خلاف نیب کی کارروائی پر کہا ہے کہ نیب اہل کاروں نے آغا سراج کی فیملی سے بد تمیزی کی، انھوں نے چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب آغا سراج کی فیملی سے بدسلوکی کا نوٹس لیں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی دوسری مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، انھیں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، راہ داری ریمانڈ کے بعد آغا سراج کو کل رات کراچی لایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر پر دھاوا بولا گیا، گیٹ توڑ کر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، فیملی کو گھر سے نکال کر لان میں کھڑا کر دیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کا وزیرِ اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی اسپیکر کو نیب کی دہشت گردی سے نہ بچا سکے، ان کی فیملی کو تحفظ نہ دے سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں