اسلام آباد: آج احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی.
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے.
سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے عارف علاؤالدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے.
اس موقع پر لیاقت علی جتوئی،اسماعیل،شاہدحامد،نعیم اخترکی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی.عدالت نے دیگرملزمان کی حاضری لگا کرسماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی.
احتساب عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے یکم نومبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز
یاد رہے کہ شوکت عزیز پر اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت کیس چل رہا ہے.
دوران سمت مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم کا مسند سنبھالا تھا. مشرف دور کے بعد شوکت عزیز کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.