اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شریف خاندان کےخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ملک ارشد نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں سماعت کے آغاز پرسابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جج محمد بشیرکی موجودگی میں جرح آگے بڑھانا چاہتے ہیں جس پرمعزز جج نے ریمارکس دیے کہ اعتراض نہیں، گواہ موجود ہے چاہیں توآج جرح کرلیں۔

نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ ایک کیس کا فیصلہ آنے والاہے صورت حال تبدیل ہوجائے گی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں گزشتہ روز واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ 13 مئی 2017 کو قطری شہزادے حماد بن جاسم کو پہلا خط لکھا اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا۔

جے آئی ٹی سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ قطری شہزادے کو کہا گیا تھا کہ وہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آکر اپنے خط کی تصدیق کریں۔

نوازشریف کے وکیل نے واجد ضیاء سے سوال کیا کہ آپ نے دستاویزات کا ذکر نہیں کہ کون سی دستاویزات لائیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے متعلقہ ریکارڈ کا لفظ استعمال کیا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 29 جون کو شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو 3 جولائی کو طلب کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں