جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

یوسف رضا گیلانی 26 ستمبر کو احتساب عدالت طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 26 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیمرا محمد سلیم سمیت سات ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر اشتہاراتی کمپنی کو بارہ کروڑ روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کی پیشی پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوگا۔

جج احتساب عدالت نمبر 2 ارشد ملک، یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کریں گے، جج ارشد ملک سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بھی کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں