پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مصطفیٰ کمال کی گفتگو نازیبا اور بےہودہ قرار، نیب کا قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیب نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کی گفتگو کو بے ہودہ اور غلیظ قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنےکافیصلہ کیا ہے ، نیب نے کہا مصطفیٰ کمال نےاپنےالفاظ پرمعافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کوقانونی نوٹس بھیجنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہامصطفیٰ کمال نے میڈیا سے نیب افسران کیخلاف نازیباگفتگوکی۔

نیب کا کہنا ہے کہ نوٹس میں کہا جائےگا مصطفیٰ کمال اپنے الفاظ پر معافی مانگیں، اگر مصطفیٰ کمال نےاپنےالفاظ پرمعافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔

نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب قومی ادارہ ہےاوربدعنوانی کےخاتمےکیلئےاقدامات کررہاہے، مصطفیٰ کمال کی نازیباگفتگونیب کی ساکھ مجروح کرنےکی مذموم کوشش ہے۔

قومی احتساب بیورو نے کہا مصطفیٰ کمال نیب پرتنقیدکےبجائےاپنی توانائی مقدمےمیں دفاع پرخرچ کریں۔

یاد رہے احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سےمتعلق کیس زیر سماعت ہیں جبکہ انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں : نیب میرے سامنے کھڑا ہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے، مصطفیٰ کمال

پیشی پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ریفرنس کےعنوان پر مجھےغیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں شامل کیا گیا ، کیس میں کہیں غیر  قانونی الاٹمنٹ کا ذکر نہیں، وعنوان مجھ سےمنسوب کیا گیا اسے ہٹایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب لڑوں گا،جوبھی عدالت مجھےبلائےگی میں جاؤں گا، نیب میرے سامنے کھڑاہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔

واضح رہے نیب ریفرنس میں مصطفی کمال سمیت 11ملزمان نامزد ہیں ، ملزمان پر ساحل کے قریب ساڑھے5 ہزار گز زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں