لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کیخلاف ریلوےاراضی لیز کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ کرلیا ، سعدرفیق پر ریلوے زمین من پسندافراد کو سستےداموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف ریلوےاراضی لیز کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ڈی جی نیب نے حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق پر ریلوے زمین من پسندافراد کو سستےداموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔
شکایت کنندہ نے کہا کہ لاہور والٹن روڈ،یوای ٹی پراراضی33 سال کےلیےلیزپردلوائی گئی، سعدرفیق نے ریڈمکو کے ذریعے زمین من پسند ٹھیکیدار کو فائدہ کے لیے دی جبکہ ریلوے آفیسرز نے اراضی لیز پر دینے کے لیے جانچ پڑتال نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی انہوں سے زیادہ بولی لگائی، خواجہ سعدرفیق پرجوالزام لگایاگیا وہ ان پر ثابت نہیں ہوتا، 12پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کمپنیوں کو دیے گئے، بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دیا جبکہ رحیم یار خان میں کمرشل پلاٹ جام برادرز کو دیا گیا۔