جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

نیب کا خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نےچیئرمین ایف بی آر،ڈی جی ایف آئی اےاورچیئرمین ایس ای سی پی کوخط لکھ کر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے ارکان نے نام مانگ لیے۔

نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالر کرائم کے ماہرتفتیشی افسر طلب کیے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانی ہے جس میں ماہر افسران درکار ہیں، خط کے مطابق ریفرنس دائرکرنےسے پہلے جےآئی ٹی کی تحقیقات ضروری ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سکھر کی احتساب عدالت نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے خورشید شاہ کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے صرف پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو 82 روز ہو گئے، نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا، ان پر کوئی کیس نہیں بنتا، ہم اس کیس میں ضمانت نہیں لے رہے تاکہ نیب مکمل انکوائری کر لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں