اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ سے تحفے میں ملی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب نے آصف علی زرداری کی 3گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں ، آصف زرداری کی 2بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی کی ملکیت منجمد کی گئی۔
نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کردی گئی ہے ، احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا اور کہا نیب تفتیشی افسر 5 اگست کو ریکارڈ پیش کریں۔
خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔