جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا، نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں توانائی منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئےگئے، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی میں اربوں کی ہیرپھیر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید سمیت17ملزمان کوملزم نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب راولپنڈی وزیراعلیٰ سندھ کو ” سندھ روشن پروگرام” میں بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرچکا ہے، اس کے علاوہ دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز میں بھی وزیراعلیٰ سندھ نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں