بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نیب نے  خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے  خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی، جس میں سپریم کورٹ سے 17 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے  سپریم کورٹ میں خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ سے 17 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ سعد رفیق،سلمان رفیق کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  رولز کے تحت نیب مقدمات کی 3رکنی بینچ سماعت کر سکتا ہے،  سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے سعد رفیق،سلمان رفیق کو ضمانت دی۔

یاد رہےمسلم لیگ رہنما لیگ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نظرثانی اپیل  کے ڈرافٹ کی چیئرمین نیب سے منظوری کی گئی۔

نیب اپیل میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے کیس کے بنیادی اور اہم شواہد کو نظرانداز کیا، آبزرویشن ختم نہ کی گئی تو ٹرائل کورٹ کارروائی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

متن کے مطابق سپریم کورٹ کا کیس کے میرٹ کو دیکھنا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور کرسکتا ہے، سابق چیف جسٹس ضمانت معاملے پر تفصیلی فیصلوں کی حوصلہ شکنی کرچکے ہیں، سپریم کورٹ ہدایات کے مطابق ضمانت کے فیصلے 4یا 5 صفحات پر ہونے چاہئیں۔

اپیل میں کہا گیا تھا قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد درخواست گزاروں کےخلاف کارروائی کی، پٹیشن کی سماعت کے موقع پر عدالت کی مزید معاونت کی جائے گی، عدالت کو دستیاب شواہد پر سرسری جائزے کے بعد فیصلے کا اختیار ہے۔

متن کے مطابق سعدرفیق اور خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اثاثے بنائے، سعدرفیق کےخلاف انکوائری اس وقت شروع ہوئی جب ان کی جماعت اقتدارمیں تھی، حقائق کی روشنی میں خواجہ برادران کی ضمانت فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں