اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیب کو شریف خاندان کے غیر قانونی اثاثوں کی تصدیق شدہ دستاویزات حاصل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب کی ٹیم نے سعودی عرب، دبئی اور لندن سے اہم دستاویزات حاصل کرلیں جو گلف اسٹیل فروخت اور سرمایہ کاری منتقل کرنے سے متعلق شریف خاندان کے دعویٰ کی تصدیق نہیں کرتیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے دبئی، سعودی عرب اور لندن سے شریف خاندان کے خلاف مزید تصدیق شدہ دستاویزات حاصل کرلیں جن میں یو اے ای حکومت نے گلف اسٹیل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی حکومت کے پاس گلف اسٹیل کی فروخت اور سرمایے کی منتقلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور حکام نے اس دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ذرائع نے کہا کہ نیب کی ٹیم کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سعودی حکومت نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ منتقل کرنے اور  شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کردی ہے، سعودی حکومت نے آئندہ بھی اپنا تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے لندن میں موجود شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی دستاویزات حاصل کرلیں جن میں مریم نواز کے بینیفشل اونر ہونے کے ثبوت موجود ہیں، تینوں ممالک سعودی عرب، دبئی اور برطانیہ نے شریف خاندان کے مؤقف کی نفی کردی۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں