The news is by your side.

Advertisement

نیب فوری شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈلوائے، علی زیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نیب سےدرخواست ہےشہباز شریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈلوائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، نیب سےدرخواست ہےشہباز شریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈلوائے، میری اپیل ہے ای سی ایل کیلئے نیب آج ہی سمری بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف تو کورونا سےلڑنےآئےتھے مگر کمرے سے باہر نہیں نکلتے، شہبازشریف کورونا کے خلاف کچھ تو کریں تاکہ عوام کو نظر آئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سنےگی تو وہ ضرور اسمبلی آئیں گے، ہمیں اسمبلی میں بیٹھ کر لیکچر دیتےہیں لیکن ہماری باری پر اٹھ کر چلےجاتےہیں۔

علی زیدی نے بتایا کہ کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی بلکہ لوگوں کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن نرم کیا اب لوگ خودبھی احتیاط کریں اور ایس اوپیز پر مکمل عملدر آمد کریں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں