لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے وزیراعظم کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ان کے خلاف کیسز ہیں تو وہ نیب کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے،جو کرپشن کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔
ان کا کہناتھا کہ ن لیگ جو نیب کے ساتھ کر رہی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نیب کو دھمکیا ں دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ خامد خان کے استعفی میں صوبائی حکومت سے شکائت کا کہیں بھی زکر نہیں ہے،سا بق ڈی جی احتساب کمیشن کو حکومت سے کوئی شکایت نہیں تھی ۔
ڈی جی کو پاورز کا ایشو تھا۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے میںوزیراعلیٰ کسی وزیر یا رکن صوبائی اسمبلی کےخلاف کوئی کیس نہیں ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومتی وزیر کو پکڑا گیا،اینٹی کرپشن نچلے لیول پرکام کرتی ہے،احتساب کمیشن سیاستدانوں سے متعلق کام کرتاہے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں انکا پیسا چوری ہو رہا ہے ہر غریب آدمی بھی ڈیزل پر ٹیکس دیتا ہے۔
کے پی کے میں احتساب سیل حکومت کے نیچے نہیں، احتساب کے راستے میں آنے والی ہرترمیم کو ختم کریں گے۔