اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے نیب نے ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں تفتیش کی، سوال نامہ بھی دے دیا، دوسری جانب وزیراعظم انکوائری کمیشن کو بھی احسن اقبال کے خلاف پہلا کیس موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو تفتیشی ٹیم نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر ڈیڑھ گھنٹہ تک ن لیگ کے رہنما احسن اقبال سے تفتیش کی ، مفصل اور با ضابطہ تحریری جواب کے لیے سوالنامہ احسن اقبال کے حوالے کر دیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان ریکارڈ کرایا۔احسن اقبال پر حلقے میں اربوں روپے کےسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے خلافِ قانون 3 ارب روپےکامنصوبہ نارووال میں شروع کیا،نارووال میں سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوزکیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کےقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوگیا۔دستاویز کےمطابق احسن اقبال نےقومی خزانےکوسترارب کانقصان پہنچایا۔
احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سےبھیجاگیا ہے ، کیس سےمتعلق اہم شواہداوردستاویزی ثبوت بھی انکوائری کمیشن کوموصول ہوگئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق احسن اقبال نےقومی خزانےکو مبینہ طور پر50سے70ارب کانقصان پہنچایا،2015میں بولی کےبعدٹھیکےسےپہلےہی کمپنی سے2013میں ایم اویوکیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن نےدستاویزکاجائزہ لیناشروع کردیا ہے اور ضرورت پڑنےپرہائی پاورکمیشن احسن اقبال کوطلب کرسکتاہے۔
دوسری جانب احسن اقبال نے اس پیش رفت پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی جانب سےسوال نامہ دیاہےجس کاجواب دوں گا۔اسپورٹس سٹی میں کھیلوں کی تنظیموں کولےجائیں اوررائےلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سےہرکوئی گرفتاری کےلیےتیارہے،گرفتاریوں کوتمغےکی طرح سینےسےلگائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوبھی کہہ چکےاےپی سی کےفیصلوں کے ساتھ ہیں۔حکومت ہم سےزیادہ جلدی میں ہے، آبیل مجھےمارجیساحال ہے۔