جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کےخلاف تحقیقات تیز کردی ہے اور ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کیخلاف تحقیقات تیز کردیں ہیں ، نیب راولپنڈی نے اسپورٹس سٹی نارووال کا دورہ کیا اور 2دن تک نارووال میں رہ کرتحقیقات کیں جبکہ اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔

نیب راولپنڈی نے دعویٰ کیا کہ احسن اقبال کے ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں  : 30کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ احسن اقبال کے گرد گھیرا مزید تنگ

- Advertisement -

نیب ذرائع کے مطابق حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل ہیں، 30کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت بے ضابطگیوں سے3 ارب تک پہنچی، تحقیقات کی روشنی میں نیب نےاداروں سے مزید تفصیلات بھی مانگ رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اختیارات سے تجاوز کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں نیب نے اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل کی تھی، احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اُن سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں