بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ پارکس نیب کے ریڈار پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے کے ایم سی کے محکمہ پارکس کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ اس حوالے سے نیب نےڈی جی پارکس کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
نیب نے کےایم سی کے تحت موجود پارکس کی لسٹ بھی طلب کر لی ہے جب کہ 2016 سے پارکس کو جاری فنڈز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
فنڈز کس مد میں خرچ کیےگئے؟ ڈی جی پارکس کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ محکمہ پارک کےافسران پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔