اسلام آباد: نگراں سیٹ اپ کی کلیئرنس کے لیے قومی احتساب بیورو نے تیاری مکمل کرلی ہے، بیورو کریسی کی کلیئرنس کے لیے خاص انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کی نیب سے کلیئرنس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو کہ کہیں ان کے خلاف کوئی کیس تو نہیں چل رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے وزیر اعظم اور وزرا کے نام نیب کلیئرکرے گا جس کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی، نیب کی تحقیقات میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری تو نہیں ہورہی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکریٹریز کی بھی چھان بین کی جائے گی، جب کہ نگراں حکومت اور بیوروکریسی کی کلیئرنس کے خاص انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
نگراں وزیراعظم کامعاملہ الیکشن کمیشن تک جانےنہیں دیں گے: خورشید شاہ
واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیدا شدہ ڈیڈ لاک تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے، اپوزیش کی کوشش ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن نہ جائے بلکہ اسے جمہوری طریقے سے حل کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تک لے جایا جائے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔