ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

قومی احتساب بیورو کی سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائیاں تیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے ملک کی اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کرلی، اس سلسلے میں سندھ کے سابق وزرا کی انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایک ریفرنس، 16 انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اجلاس میں سندھ کے سابق صوبائی وزرا نثارکھوڑو، غلام مرتضیٰ جتوئی اور خدابخش کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے سابق وزیربابرغوری کے مبینہ فرنٹ مین ریحان منصورکیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو کیخلاف جاری انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں