جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نیب طلبی کے باوجود غیر حاضری، میاں منشا نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف صنعت کار میاں منشا اور اُن کے دو صاحبزادوں نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے معروف صنعتکار میاں منشا اور ان کے دو صاحبزادوں کو آج طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا جسے انہوں نے ہوا میں اڑا دیا۔

نیب نے میاں منشا، میاں حسن منشا اور میاں عمر منشا کو آج ساڑھے دس بجے منی ٹریل اور دستاویزات طلب کیا تھا، جس کے باعث 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم تمام دن ان کا انتظار کرتی رہی مگر ملزمان پیش نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ : معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹے سمیت نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

صنعت کار اور اُن کے بیٹوں پر کروڑوں پاؤنڈ منی لانڈرنگ کے الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب لاکھوں پاؤنڈز میں خریدا،  جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز  غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔ نیب کی ٹیم نے ملزمان کو طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کردیا۔

منی لانڈرنگ میں نامزد ملزم اور اُن کے صاحبزادوں کو قومی احتساب بیورو نے طلبی کا دوسرا نوٹس اُن کے لاہور کے گھر بھیجا، نیب کے مطابق نوٹس اُن کے ملازم نے موصول کیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ میاں منشا، بیٹے اور سینٹ جیمز اینڈ کلب کی خریداری کی مکمل منی ٹریل کے ساتھ پیش ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں