جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس: کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

رانا ثناءاللہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ کیپٹن صفدر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ کیپٹن صفدر پشاور میں ہیں لہذا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

- Advertisement -

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ کیپٹن صفدر اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کارکنوں کو حملے اور تشدد پر اکسایا ۔

رانا ثنااللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد اور ہنگامہ آراٸی اور تشدد کا الزام جھوٹ ہے، لہذا عدالت عبوری ضمانت منظورکرے ، جس پر عدالت نے ن لیگی رہنماؤں کی 15 اکتوبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کی تھی، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے تھے۔

لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ لیگی کارکنان نے نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی تھی

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں