تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...
Array

تحقیقات میں سست روی : سپریم کورٹ نیب حکام پر برہم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جیٹ فیول کی فروخت میں دو ارب سینتیس کروڑ کی کرپشن کے مقدمے کی تحقیقات میں سست روی پر نیب حکام کی کلاس لے لی، جسٹس گلزار نے کہا کہ نیب اپنا تماشا تو بناتا ہی ہے ملک کا بھی تماشا بنا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی فروخت میں دو ارب سینتیس کروڑ کے فراڈ کیس میں ملزم ذیشان کریمی اور یاسرالحق کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر جسٹس گلزار نے پراسیکیوٹر نیب اور تفتیشی افسر کو جھاڑ پلادی۔

جسٹس گلزار نے کہا کہ ایک سال ہوگیا نیب سے کیس کی انکوائری مکمل نہیں ہورہی، چودہ روز میں انکوائری اور ایک ماہ میں کیس کی پابندی ہے۔

فاضل جسٹس نے  تفتیشی افسرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر معاملہ کیا ہے؟ کیا پیسے کھارہے ہو؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ نہیں میں اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی ایمانداری ہم نےجانچ لی ہے، آپ کو ابھی اندر کردیں گے نیب نے ملک کو تباہ کردیا۔

عدالت نے کہا کہ نیب اپنا تماشا توبناتا ہی ہے ملک کابھی تماشا بنارکھاہے، کان کھول کرسنیں نیب حکام کوسونےکی اجازت نہیں، سوئے بغیرکام کرسکتے ہیں تو کریں ورنہ گھرجائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا، نیب ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہاہے۔

نیب کے مطابق ملزم نے کمپنی سے تیرہ لاکھ لیٹرجیٹ فیول خریدا اورسرکاری اداروں کے بجائے دوسروں کو فروخت کردیا، عدالت نےکیس کی تفصیلی رپورٹ کل تک طلب کرلی۔

Comments

- Advertisement -