بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نیب نے اسحاق ڈاراور انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کینسر ہے، جسے جڑ سےاکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔

چیئرمین نیب کے مطابق ادارہ یکساں  احتساب کی پالیسی پر سختی سےعمل پیرا ہے، بلا تفریق احتساب کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کرپشن فری پاکستان کے لئے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں بیرون ملک غیرقانونی طریقے سے رقوم منتقل کرنے کی انکوائری کی منظوری دی گئی.

اس اہم اجلاس میں‌اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، سابق سیکریٹری اسماعیل شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پرفور جی ٹیکنالوجی کا ٹھیکا غیر قانونی طو رپر دینےکاالزام ہے۔

اجلاس میں 1.1 کھرب اثاثوں کےالزام پرپاکستانی سرمایہ کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی، ساتھ ہی قواعد وضوابط کے برعکس 480 ارب کی ادائیگی پرحکومتی عہدے داروں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب نے میسرز ایز گارڈ نائن لمیٹڈ ایگری ٹیک کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔ انکوائری کی منظوری مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر دی گئی۔

چیئرمین نیب کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں‌ ایم ڈی پنجاب پروونشل کوآپریٹوبینک لیاقت درانی و دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پر100 ملین کی غیرقانونی سرمایہ کاری کا الزام ہے.


نیب افسران 2اور اہلکار ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں عطیہ دیں گے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں