جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ایل این جی کرپشن کیس: نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے ریڈارپر آگئے، چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دے دی.

تفصیلات کے مطابق من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی.

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں‌ یہ اہم فیصلہ کیا گیا. تمام ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے.

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے.

سندھ کلچرل فیسٹیول 2014 میں قواعد کےخلاف ٹھیکے دینے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق سیکریٹری اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے.

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 127 ملین روپے کا نقصان پہنچایا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور متعلقہ سیکریٹریز کے خلاف بھی انکوائری کی ہدایات کی گئی ہیں.

اجلاس میں رمضان شوگرملز چنیوٹ انتظامیہ، سابق چیئرمین پورٹ ٹرسٹ احمد حیات، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں.

ترجمان کے مطابق ملزمان پر بڑے پیمانے پردھوکا دہی اور مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے، جن کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔


ایون فیلڈ ریفرنس: ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب کے حتمی دلائل جاری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں