بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قائم علی شاہ کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب نے دادو شوگر ملز کیس میں طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشکلات کم نہیں ہوئیں، نیب نے انھیں دادو شوگر ملزکیس میں طلب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے دادو شوگر ملز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، نیب کے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم علی شاہ بطوروزیر اعلیٰ سندھ حکومت کےاثاثوں کے محافظ تھے.

نوٹس کے مطابق دادو شوگر ملز اونے پونے دام فروخت کر کے سندھ حکومت کو نقصان پہنچایا گیا، قائم علی شاہ کے اس اقدام سے نوڈیرو  شوگر ملز کو غیر قانونی فوائد ملے.

نیب احکامات کے مطابق قائم علی شاہ کل تین بجے نیب ہیڈکوارٹرز عمارت پیش ہوں، اگر  سابق وزیر اعلیٰ سندھ نیب دفتر پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی.

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کل ٹھٹھہ شوگر ملز کیس میں بھی طلب ہیں، ضلعی انتظامیہ نے پیشی پر سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں.

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے. منی لانڈرنگ کیس میں سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جسے آج منظور کرلیا گیا اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم جاری کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں