پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، اہم ریکارڈ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیب لاہور نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر نے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کیخلاف تحقیقات کے دائرے کو مزید بڑھاتے ہوئے ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں سے ریکارڈ مانگ لیا ہے اس کے علاوہ پٹوار خانوں، محکمہ ریونیو سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو بھی ریکارڈ کے لئے خط لکھا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کو بھی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سوسائٹیز سے بھی سیف الملوک،ان کی فیملی ممبر ز کےنام اثاثوں کی تفصیلات طلب طلب کرلیں گئیں ہیں، لیگی رہنما کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت موصول ہوئی تھی جبکہ چیئرمین نیب نےسیف الملوک کھوکھر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی تھی۔

رواں ماہ چھ دسمبر کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشن کا گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کے غیرقانونی قبضے سے اربوں کی 80 کنال اراضی واگزار کرائی تھی۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کھوکھر برادران کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا نوٹس سیف الملوک ،محمد شفیع کھوکھر، افضل محمدکھوکھر کو جاری کئے گئے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کھوکھر برادران کو سات دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں