اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزرا اور اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظور دی گئی.
تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور ریلوے افسران واہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.
اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری بھی دی گئی.
اس اہم اجلاس میں سرکاری محکموں میں جاری تفتیشی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی اے جی غلام میمن، منظوروٹو، منظوروسان، سابق ایم این اےافتخارگیلانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.
چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ احتساب کمیشن کے پی کے افسران واہل کاروں کے خلاف بھی الزامات کا جائزہ لیا جائے.
مزید پڑھیں: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں طلب
اس اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق آئی ٹی منسٹر انوشہ رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اےاسماعیل کے خلاف تحقیقات کی مظوری دی گئی.
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اس وقت کرپشن الزامات میں نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے صاف پانی اور آشیانہ اسکینڈل میں تفتیش جاری ہے.