منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کیپٹن (ر)صفدر کےناقابل ضمانت وارنٹ،نیب کی ہائیکورٹ میں درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب نے کیپٹن صفدرکے ناقابل ضمانت وارنٹ سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کاحکم کالعدم قرار دے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر)صفدرکےناقابل ضمانت وارنٹ کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، پراسیکیوٹرجنرل نیب وقاص ڈار کی جانب متفرق درخواست دائرکی گئی۔

نیب کی جانب متفرق درخواست اوردستاویزات کی کاپی اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی ہے۔

جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اخترپرمشتمل بینچ درخواست پر سماعت کچھ دیرمیں کرے گا، نیب نےکیپٹن صفدرکیخلاف اضافی دستاویزات کی کاپی بھی جمع کرادی۔

نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا احتساب عدالت نےضمانتی مچلکوں پررہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کاحکم کالعدم قرار دے۔


مزید پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا


یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا تھا۔

بعد ازاں کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی پر عدالت نے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور کیپٹن(ر)صفدر کو بیرون ملک جانے سے پہلے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نااہل نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں