لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی سےمتعلق سوال نامہ تیار کرلیا ہے، جس میں زمین کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 200 ایکڑ اراضی الاٹمنٹ کے معاملے پر نیب نے پیشی سےمتعلق سوال نامہ تیار کرلیا ہے، نیب نے سوالنامے میں کہا ہے کہ زمین کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نیب نے سوال کیا ہے کہ زمین کی خریداری کیلئےفنڈز کب اور کہاں سےمینج ہوئے اور مذکورہ اراضی کی خریداری کیلئےڈیوٹی،ٹیکس کی تفصیلات دیں۔
سوالنامے کے مطابق اراضی میں سے کوئی حصہ فروخت کیا گیا تو تفصیلات فراہم کریں، اراضی ایگریکلچر یاکمرشل استعمال میں آئی توتفصیلات دی جائیں۔
یاد رہے قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب نے مریم نوازکورائے ونڈ جاتی عمرہ کے علاقے میں 200 کینال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنے کا الزام میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی ،100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔