اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیب کا صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ، اہم دستاویزتحویل میں لےلیں

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) ٹیم نے صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی لاڑکانہ میں رہائشگاہ پرچھاپہ مارا اور اہم دستاویزتحویل میں لےلیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم مزید کارروائی میں مصروف ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کےگھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پرچھاپہ مارا گیا، سہیل انور سیال کیخلاف کچھ عرصے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سہیل انورسیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے، یہ بےنامی جائیداد نہیں میرے والد کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ جائیداد ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ میرے والد کا انتقال 2018میں ہوا تھا، میرے والد زندہ نہیں ہیں،ان کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کوبےنامی ظاہرکیاجارہاہے، میرے پاس فی الحال کوئی تفصیل نہیں اسوقت میرپور خاص میں ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ابھی صرف اپنے گھر سے فون آیا ہے ، نیب کی ٹیم کو کوئی دستاویز نہیں ملی ہیں ، نیب کی ٹیم اس وقت میری رہائشگاہ پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں