منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

روپوش کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

‌اسلام: نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری کے لیے چھاپوں‌ کا سلسلہ شروع کر دیا.

تفصیلات مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ایک سال کی سزا پانے والے کیپٹن صدر کی گرفتار کے لیے نیب لاہور کی ٹیم حرکت میں‌ آگئی.

یہ چھاپے ہری پوراورایبٹ آباد میں مارے گئے، البتہ انھیں گرفتار نہیں‌ کیا جاسکا. نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جائیں گے۔

- Advertisement -

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب نے 3 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری تک نیب کی یہ ٹیمیں مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں موجود رہیں گی۔

نیب کی ٹیم ایبٹ آبادمیں موجودہے، جسے خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے.

یاد رہے کہ کیپٹن صفدر فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے. اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت مانسہرہ میں روپوش ہیں.

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو گرفتاری کا وارنٹ پہلے ہی حاصل کرچکا ہے، کورٹ سے نوازشریف اور مریم کے بھی وارنٹ جاری ہوگئے ہیں. والد اور بیٹی کو پاکستان اترتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب شریف خاندان نے سزا کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں، جو پیر کو دائر کی جائیں گی۔ مریم نواز کی جانب سے جمعے کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کیا ہے.


مریم نواز کا والد کے ساتھ جمعے کو وطن واپسی کا اعلان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں