اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتارکیا گیا.
ترجمان نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان پر غیرقانونی ٹھیکےدینےکےالزامات ہیں.
ترجمان نیب کے مطابق شہبازشریف کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ادھر اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے. واضح رہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی ایم این اےکی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کو اطلاع دینا ضروری ہے۔
آشیانہ اسکینڈل میں شہبازشریف کی گرفتاری تیسری بڑی کارروائی ہے. نیب اس سے قبل احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکرچکی ہے.
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا
یاد رہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں ایل ڈی اےکےمتعددافسران کوبھی گرفتارکیاجاچکا ہے، نیب نےآشیانہ اسکینڈل کی تحقیقات رواں سال کےآغازمیں شروع کی تھی.
نیب ذرایع کے مطابق آشیانہ اسکینڈل میں نیب کی جانب سےمزیدگرفتاریوں کاامکان ہے.
یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.