منگل, جون 16, 2026
اشتہار

نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو سفارش کر دی، نیب کی جانب سے مراسلہ بھیج دیا گیا۔

[bs-quote quote=”آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ خدا کی قسم میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ ادھر احتساب عدالت نے تاخیری حربوں پر شہباز شریف کے وکیل کو ڈانٹ پلا دی۔

تفصیل پڑھیں:  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

نیب نے شہباز شریف کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دی گئیں۔

نیب کا مؤقف تھا کہ شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، رمضان شوگر ملز کے لیے دس کلو میٹر طویل نالہ بنوایا، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں