اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے ، حقائق سے واضح ہے حکومت ملزمان کی پشت پناہی کےبجائےتحقیقات ہونے دے تو احتساب کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے، 1999سے2017تک مجموعی طورپر صرف290ارب روپےریکورہوئےتھے، حقائق سے واضح ہے کہ جب حکومت ملزمان کی پشت پناہی کے بجائے تحقیقات ہونے دے اور اداروں میں مداخلت نہ کرے تو احتساب کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔
NAB in last 3 yrs tenure of PTI (2018 – 2020) recovered Rs.484 bn, in contrast to only Rs 290 bn recovered during 1999 – 2017. When govt does not protect the criminals & lets investigation agencies & accountability work without interference, it shows in the results being achieved
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2021
یاد رہے چیئرمین نیب نے ادارے کو ہدف بنانے والے عناصر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بلاجواز تنقید کرنے والےشاندار کارکردگی اور نیب آرڈیننس ضرور پڑھیں تاکہ اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 790 ارب روپے قومی خزانےمیں جمع کرائے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں 87ارب قومی خزانے میں جمع کرائے، 1269ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کر رکھےہیں۔
چیئرمین نیب نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے،تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ سےنہیں ہے، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے، نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں مگرنیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔