بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیب کا نثار مورائی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نثار مورائی کےخلاف نیا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثوں پر دائر کیا جائے گا، نیب نے ملزم کے پانچ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثارمورائی کی کراچی،حیدرآباد،لاہورمیں اربوں کی جائیداد موجود ہے جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے اُسی علاقے میں بنگلا موجود ہے جہاں ایان علی کا فلیٹ تھا۔

ذرائع کے مطابق نثار مورائی کی زیر ملکیت لاہور کے بنگلے کی تصدیق کرالی گئی جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، علاوہ ازیں حیدرآباد کے پلاٹوں کی تصدیق  بھی متعلقہ حکام سےکرالی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق نثارمورائی کے حیدرآباد کے نجی بینک کی برانچ میں 4 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بینک کی برانچ میں بھی ایک کھاتہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ برس سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کےالزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا شمار آصف زرداری کےقریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں