بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نیب نے فرح خان کے اثاثوں ، اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف محکموں سے فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق س سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کے معاملے پرلاہور نیب نے مختلف محکموں کو فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا اور ایف بی آر ،ایس ای سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کردیا ہے۔

نیب کی جانب سے مختلف بینکوں سے فرخ خان کے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

خیال رہے فرح خان اور اس کے شوہر احسن جمیل کے خلاف نیب لاہور میں سندن سے زائد اثاثہ جات کی انکوئری جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی تھی ، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرح گوگی کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے اکائونٹس رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فرح خان کے اکاونٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، یہ رقومات انکے ذاتی اکائونٹس میں جمع کرائے جانے کےفوری بعد نکلوا لی گئیں ۔

نیب کا کہنا تھا کہ بہت سی میڈیا رپورٹس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام ہے ،انکم ٹیکس ریٹرنس کے جائزے سے بھی پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،اس عرصے میں انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کئے ،فرح خان 9 مرتبہ امریکہ جبکہ 6 مرتبہ متحدہ امارات گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں