پیر, جون 23, 2025
اشتہار

محکمہ بلدیات سندھ کے ملازم کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے سیکریٹری برائے محکمہ بلدیات کے ذاتی سیکریٹری رمضان سولنگی کے گھر سے بڑی مقدار میں کرنسی نوٹ، سونا، پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سولنگی کو بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر گارڈن میں وقع اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو گھر سے 3 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ، 100 تولہ سونا، 18 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ، زیورات، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف اداروں کے سربراہان سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرتا تھا۔

نیب کی جانب سے ملزم کا احتساب عدالت سے ایک روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا جس کے دوران ملزم نے یہ انکشافات کیے۔

حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں