اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع ، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :نیب نے  مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف  انکوائری شروع کردی  ، مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈ سے ن لیگ کی اشتہاری مہم چلانے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈ سے ن لیگ کی اشتہاری مہم چلانے کا الزام ہے۔

نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں سے متعلق مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج  ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا ۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : سابق وزیر مریم اورنگزیب پر اثاثے بنانے کا الزام عائد، نیب کو درخواست

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم اورنگزیب نے سرکاری رہائش گاہ پر بجٹ سے 4 ملین زیادہ خرچ کیے۔ مریم اورنگزیب نے ایف 7 اور ای 11 میں جائیدادیں خریدیں اور پاکستان ٹیلی ویژن میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کے کئی ارکان کو بھرتی کروایا گیا۔ ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن عمار مسعود کی تعیناتی شامل تھی۔

نیب میں دائر درخواست کے مطابق ن لیگ سوشل میڈیا کے 21 لوگوں کو پیمرا میں لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ن لیگ کے خصوصی نغموں کے لیے پی ٹی وی کے وسائل استعمال کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا تھا مریم اورنگزیب نے اشتہاری مہم میں کمپنیوں سے ذاتی مالی فوائد حاصل کیےاور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 ملین کک بیکس لینے کا بھی الزام لگایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں