اسلام آباد: نیب نے میٹرو بس پرانکوائری کے بعد پی اینڈ ڈی، ٹیپا اورایل ڈی اے سے منصوبے کے تمام ترسرکاری دستاویزات طلب کرلی ہیں۔
اے آر وائی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق نیب نے پی اینڈ ڈی بورڈ سے میٹروبس منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے متعلقہ اہم دیگر ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
نیب کا کہناہے کہ ایل ڈی اے اورٹیپا میٹروبس سے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹراوردیگرافسران کی فہرست فراہم کرے۔
میٹروبس کی خریداری، ای ٹکٹنگ کا تمام ترریکارڈ، کنسلٹنٹ کوفراہم کردہ فیس کے دستاویزات بھی متعلقہ حکام سے طلب کی گئی ہیں۔