لاہور : نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو لاکھوں ڈالرزکی منتقلی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، ٹرانزیکشنز 2013 سے2017 کےدرمیان کی ہوئیں اور 7کروڑ87لاکھ50ہزارکی رقم تحفےکےطورپروصول کی۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکولاکھوں ڈالرز کی منتقلی کی تفصیلات سامنے آگئیں، نیب نےٹرانزیکشن سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
جس میں بتایا گیا حمزہ شہبازکی ٹرانزیکشنز 2013 سے 2017 کے درمیان کی ہیں اور انھوں نے 7 کروڑ 87 لاکھ 50ہزار کی رقم تحفے کے طور پر وصول کی۔
نیب رپورٹ کے مطابق 2007 میں محبوب نے 2 جولائی کو1 لاکھ 65ہزار 965 ڈالرز ، ہارون یوسف نے 2 جولائی کو1 لاکھ 99ہزار 965 ڈالرز اور محمد رفیق نے 6 جولائی کو 1 لاکھ 65 ہزار 925 ڈالر منتقل کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہارون نے دوبارہ 11 جولائی2007 کو 1لاکھ 27 ہزار 965 ڈالر ، محبوب نے 18جولائی کو 1لاکھ 65 ہزار 980 ڈالرز اور 19جولائی کو 1 لاکھ 99ہزار 980ڈالر منتقل کیے۔
نیب نے بتایا 2007 میں ہی منظوراحمد نے 23جولائی کو1 لاکھ 67ہزار 980 ڈالرز ، ناصر نے 23 ستمبر کو 1لاکھ 65 ہزار 976 ڈالرز ، محبوب نے 4 اکتوبر کو 79 ہزار 980 ڈالرز اور 23 اکتوبر کو 1 لاکھ 65 ہزار 980 ڈالرز منتقل کیے۔
منظور احمد نے پھر 5 دسمبر2007 میں ہی 1 لاکھ 63ہزار 960 ڈالرز ، عرفان نے جنوری 2008 کو 1 لاکھ 65 ہزار 967 ڈالرز جبکہ غلام رسول اور قدیر احمد نے 29 جنوری 2008 کو 79ہزار 960 ڈالر منتقل کیے۔
مزید پڑھیں : آمدن سے زائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع
رپورٹ کے مطابق غلام رسول نے دوبارہ یکم فروری 2008 کو 2 لاکھ 51ہزار ڈالر کی 2ٹرانزیکشن کیں جبکہ محمد شکور نے فروری 2008 میں 1 لاکھ 39 ہزار 55 ڈالر کی رقم منتقل کی۔
یاد رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد متبادل راستے سے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔
احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔