بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نےکلفٹن کراچی کاگھرکرپشن سے بنایا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کا کلفٹن کراچی کا گھر منجمد کرنے پر جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نےکلفٹن کراچی کاگھرکرپشن سے بنایا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کا کلفٹن کراچی کا گھرمنجمد کرنے پر جواب جمع کرادیا،
نیب نے8ارب روپےکی مشتبہ ٹرانزیکشن پرجواب احتساب عدالت میں جمع کرایا۔

جس میں کہا ہے کہ ٹھوس شواہدہیں کہ آصف زرداری نےکلفٹن کراچی کاگھرکرپشن سے بنایا، کلفٹن کراچی گھرکی خریداری کیلئےآصف زرداری کے اسٹینو گرافر  نے  رقم دی، اسٹینوگرافرمشتاق کے اکاؤنٹ سےگھرکی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کئے گئے۔

نیب کی جانب سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی توثیق کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا آصف زرداری کوکلفٹن کراچی گھرپرسوالنامہ دیاجس کا کوئی جواب نہ آیا۔

یاد رہے نیب نےآصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں مکان نمبر ایف32کوضبط کیا تھا اور مؤقف میں کہا تھا کہ آصف زرداری نےگھر2014میں خریدا،ادائیگی میں کرپشن کاپیسہ استعمال ہوا، گھرکی قیمت منی لانڈرنگ میں استعمال جوائنٹ اکاؤنٹ سےاداکی گئی۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری کواعتراضات دائر کرنے کی اجازت دی تھی اور آصف زرداری نے گھرضبطی کیخلاف فاروق نائیک کے ذریعے اعتراضات دائرکئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں