جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شوگر ملز کو سبسڈی فراہم کرنے کا معاملہ، نیب نے مراد علی شاہ کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نےوزیراعلیٰ سندھ کوآئندہ ہفتےطلب کیا، اس ضمن میں مراد علی شاہ کو نوٹس بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو سکرنڈ،کھوسکی،دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگرملز کو سبسڈی دیے جانے کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے، سندھ حکومت نےاومنی گروپ کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی تھی۔

قومی احتساب بیورو شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کےمعاملےپر بھی تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران بہت سی اہم باتیں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے شوگر ملز کو سبسڈی آئین و قانون کے مطابق دی: وزیرِ اعلیٰ سندھ

یاد رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کیس کے دوران اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو بھی گرفتار کیا جس کے دوران شوگر ملز کا اسکینڈل بھی سامنے آیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سبسڈی دینے کا فیصلہ صرف حکومت کا نہیں پورے ایوان کا تھا، مجھ پر الزامات عائد کر کے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، کروڑوں لوگوں کا منتخب وزیرِ اعلیٰ ہوں کبھی غلط کام نہ کیا نہ آئندہ کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بینکنگ کورٹ کراچی نے نیب کی جانب سے دائر کردہ تمام ریفرنسز راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تمام ملزمان کو آئندہ راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہی پیش کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج نیب روالپنڈی آفس تفتیش کے لیے پیش ہوئے جہاں انہوں نے 45 منٹ سے زائد تفتیشی حکام کے سوالات کے جوابات بھی دیے، اس موقع پر دونوں سےتفتیش کے دوران ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے نیب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنایا تو پی پی کے جیالوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے باعث پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بعد ازاں پولیس نے 100 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا۔

اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ حکومت نے وزارتِ داخلہ کو پی پی کے  بے گناہ کارکنان کی رہائی کی ہدایت جاری کردی، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ پولیس پر حملہ کرنے والے کے علاوہ دیگر کو ہی چھوڑا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں