کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ کو نیب نے کئی ایکڑ اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے، نیب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
[bs-quote quote=”سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
خیال رہے کہ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، ان کے گزشتہ دو ادوار مجموعی طور پر آٹھ سال پر مشتمل تھے جس سے انھیں سندھ کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
قومی احتساب بیورو کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات، 71 نام شامل
نیب کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صدیق میمن تیمور تالپور، منظور وسان کے نام شامل ہیں۔
26 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران اشتہارات کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔