تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں مبینہ کرپشن، احسن اقبال کی کل نیب میں طلبی

اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کو کل طلب کرلیا، نیب نے کہا اربوں روپے کےاسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہے ، نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا، نیب نوٹس میں کہا گیا سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کل نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

یاد رہے مارچ میں یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔

مزید پڑھیں : مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

خیال رہے این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ، حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔

Comments

- Advertisement -